سیکیورٹی فورسز

ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں کوٹ اعظم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامیہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں الگ آپریشن میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور سویلینز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان کے علاقے خیصور میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے