عبدالرحیم فنکشنل

ایم کیو ایم اور ق لیگ کے بعد فنکشنل بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ فنکشنل بھی حکومت اتحاد سے باغی ہونے لگی ہے۔ فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری سردار عبدالرحیم  نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ عمران خان کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو وہ کیا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبداالرحیم نے وفاقی حکومت سے اتحاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔ سردار عبد الرحیم کے مطابق اب وہ وفاقی حکومت کے خلاف کھل کر بات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریڑی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی دیا تھا، عمران خان کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو وہ کیا کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے