خواجہ آصف

عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں تاکہ سہولت کاری ہوسکے۔ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ عمران خان سہولت کاروں کے بغیر الیکشن لڑنا تو دور کی بات ہے سیاست بھی نہیں کرسکتے ، 2018 کے الیکشن میں بھی عمران خان نے سہولت کاروں کی مدد سے حکومت بنائی تھی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان آپس میں مذاکرات کا کھیل کھیلتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے آپس میں اختلاف کا شکار ہیں، یہ لوگ پہلے اپنے معاملات تو درست کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو گزشتہ کئی دہائیوں سے جانتا ہوں، ثاقب نثار کو نواز شریف سے ذاتی نوعیت کے مسائل ہیں جن کی تفصیلات میڈیا کے سامنے بیان نہیں کی جاسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے