ماسکو (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی گرفتاری پر روس میں جاری مظاہروں پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان مظاہروں کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دے دیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ملک میں جاری احتجاج کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دے دیا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ سیاسی مقاصد بڑھانے کیلئے کسی کو غیر قانونی اقدامات آگے نہیں بڑھانا چاہیں جبکہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر تمام لوگوں کو اپنا نقطہ نظر اظہار کرنے کا اختیار ہے۔
خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے مخالف اپوزیشن رہنما ناوالنی کی گرفتاری پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور روس میں احتجاجی ریلیاں نکالنے پر 3 ہزار سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مخلاف اپوزیشن لیڈر ناوالنی زہر دیے جانے کے بعد جرمنی میں زیر علاج تھے تاہم 17 جنوری کو جرمنی سے واپسی وطن پہنچے تو ان کو ایئر پورٹ پر ہی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، الیکسی ناوالنی کوروس کا سب سے اہم اپوزیشن رہنما سمجھا جاتا ہے۔