ایرانی وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی اپنے ساتھ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ اہم دورے پر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کااستقبال کیا۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدر آمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے