شیری رحمان

وزیراعظم کا 18ویں ترمیم اور پارلیمانی جمہوریت مخالف بیان قابل مذمت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم کا اٹھارہویں ترمیم کے متعلق منفی بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سی این این کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا 18ویں ترمیم سے مسائل آئے ہیں، 18ویں ترمیم آئین پاکستان کے بعد دوسرا سب سے بڑا متفقہ دستاویز تھا۔ اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا کب تک دوسروں کو مورد الزام ٹھرائیں گے؟

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ جو صدارتی اختیارات آپ چاہتے ہیں وہ آصف زرداری نے پارلیمان کو منتقل کیے، صوبوں کے ساتھ عدم تعاون کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین صوبوں میں آپ کی پارٹی کی حکومت ہے، کیا پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے عدم تعاون کا ذمہ دار بھی کوئی اور ہے؟

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے