انوار الحق کاکڑ

پاکستان کا ایران کیساتھ کشیدگی ختم اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نگراں وزیرخارجہ نے کابینہ کو پاک ایران کشیدگی بارے اگاہ کیا۔ نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے مسلح افواج کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

پاک افواج نے ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا، اس سلسلے میں پوری حکومتی مشینری نے متحد ہوکر کام کیا۔ نگراں وزیراعظم نے کابینہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ، اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ایران برادر ملک ہے جس کے ساتھ برادرانہ، احترام اور پیار کے تعلقات ہیں، پاکستان ایران کی جانب سے تمام مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیر خارجہ نے کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ ایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے