محسن شاہنواز رانجھا

محسن شاہنواز رانجھا کا اپنی شکایات الیکشن ٹریبونل لے جانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی شکایات الیکشن ٹریبونل لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن میں بے قاعدگیوں کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے مجھے گنتی کے دوران اپنے آفس میں داخل نہیں ہونے دیا۔ آر او کا یہ اقدام قانون کے مطابق غلط ہے، وہ اپنی شکایات لے کر الیکشن ٹریبونل جائیں گے۔

محسن شاہنواز رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی اتحادی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، پیپلزپارٹی کسی بھی وقت پیچھے سے نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی آنے والی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہوگا، ابھی حکومت نہیں بنی مگر ادویات بنانے والی کمپنیوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں جتنا مرضی اضافہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے