پرویز خٹک کے بھائی

ن لیگ کی حمایت کرنے پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک وزارت سے فارغ

پشاور (پاک صحافت) گزشتہ روز نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے کے الزام میں وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما  پرویز خٹک بھائی لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کے پی حکومت لیاقت بنگش کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مہم چلائی، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ نے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا  دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ امیدوار کی حمایت کرنے پر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔ ترجمان خبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے رپورٹ طلب کی تھی، رپورٹ میں واضح ہوا کہ لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مہم چلائی۔ یاد رہے کہ لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے۔ ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جب کہ پی ٹی آئی کے محمد عمر 17023 ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت نے4270 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ٹی ایل پی کے علامہ ثنا اللہ سیفی ‏‏619 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے