خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو نکال کر پاکستانیوں کی جان چھڑانے کیلئے تمام اقدامات جائز ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان کو حکومت سے نکال کر پاکستانی عوام کو اس سے نجات دلانے کے لئے اٹھایا جانے والا ہر اقدام جائز ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سازش دھاندلی اور جھوٹ کی بنیاد پر مسلط کی گئی، فاشسٹ حکمران مافیا نے معیشت، معاشرت، جمہوریت اور سالمیت سب داؤ پر لگا دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو نکال کر پاکستانیوں کی جان چھڑانے کیلئے تمام اقدامات جائز ہیں مگر تمھیں نکالنے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ تمھارے پھیلائے گئے گند کا بوجھ کیسے کیوں اور کون اٹھائے؟۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے اب حکومت کو گھر بھیجنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے