خالد مقبول صدیقی

اگر ٹی ایل پی بحال ہوسکتی ہے تو ایم کیو ایم کا کیا قصور ہے؟ خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹائے جانے کے حکومتی اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہوسکتی ہے تو ایم کیو ایم کا کیا قصور ہے؟

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ٹی ایل پی سے معاہدے اور ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بحث ہوئی، اس دوران ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول نے اپنی پارٹی کا معاملہ اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنی پارٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پولیس والوں کو شہید کرنے سے تالی بجانے کی دہشتگردی بڑی نہیں۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران خالد مقبول صدیقی اپنی پارٹی کے  دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر انہیں اجازت نہیں ملی۔ اس دوران ان سے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ خالد مقبول نے جواب دیا، یہ تو وزیر اعظم سے ہی پوچھنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے