سرفراز بگٹی

رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بندش نہ کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہان کی ملاقات کی ہے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے، وزیراعلی بلوچستان کی جی ایم سوئی سدرن کو ہدایت کر دی ہے۔ جبکہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی بندش سے گریز کیا جائے، میر سرفراز بگٹی کی کیسکو اور ایس ایس جی کو ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کہنا تھا کہ سحر و افطار کے وقت ہر صورت گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، زرعی شعبے کو درپیش برقی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے۔

جبکہ وزیر اعلی بلوچستان نے کیسکو چیف کو زمینداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ آئندہ ہفتے اجلاس میں پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے