دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے فسادات کرا رہا ہے: شبلی فراز

اسلام آباد(پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ساری باتیں بے بنیاد ہیں  دہشتگردی کا حالیہ سانحہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ملک میں شیعہ سنی فسادات کرا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مستقل مزاج آدمی ہیں۔ گھبراتے نہیں ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔ انہوں نے غریب طبقے کے لیے احساس پروگرام سمیت دیگر منصوبے شروع کیے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے: وزیر اعظم

شبلی فراز کی اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعہ دہشتگردی کا پہلا واقعہ نہیں، آج لواحقین نے کوئی گلہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حوالے سے 2013 بہت خونی سال تھا، 2020 میں دیکھیں تو سیکیورٹی فورسز نے حالات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مکمل ختم نہیں ہوئی، تقریباً 80 فی صد ختم ہو چکی ہے،دشمن پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کیلئے شیعہ سنی فسادات کرا رہا ہے۔ اس موقع پر ن لیگ محمد زبیر نے کہا کہ ہزارہ برادری کے معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا،حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری میں بے تحاشا اضافہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سمجھتے تھے یہ صرف سلیکٹڈ ہیں لیکن اب اندازہ ہوا یہ بے حس بھی ہیں۔

پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شہداکے لو احقین کاایک ہی مطالبہ تھاکہ وزیراعظم کوئٹہ آئیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ضد پوری کی اور تدفین کے بعد کوئٹہ گئے۔ حکومتی اقدامات سے بے حسی نظرآئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے