رانی مکھرجی

رانی مکھرجی کا بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا۔ مقبول اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ عامر خان سے محبت کر بیٹھی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ کی مقبول اداکارہ رانی مکھرجی اداکار سیف علی خان کے ہمراہ رنویر سنگھ کے پروگرام ‘دی بگ پکچر’ میں اپنی آنے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کی تشہیر کیلئے شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے عامر خان سے ماضی میں ہونے والی محبت کا اعتراف کیا۔ خیال رہے کہ دوران شو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ عامر خان سے محبت کر بیٹھی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ رانی نے بتایا کہ مجھے عامر پر شدید کرش تھا، اسی وجہ سے فلم کی عکسبندی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، عامر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم غلام کی شوٹنگ کے دوران عامر خان سے بہت کچھ سیکھا اور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان سے بھی کافی کچھ سیکھا، فخر ہے کہ دونوں اداکاروں کے ساتھ اتنا کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے