احسن اقبال

حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے کام کرنا انکے بس میں نہیں، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سکیریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو  آڑے ہاتھوں لے لیا، ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج عوام نے دیکھ لیا کہ پی ٹی آئی حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے، کام کرنا ان کے بس میں بلکل بھی  نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنام احسن اقبال نے  کہا کہ ہماری حکومت جہاں ترقیاتی منصوبے چھوڑ کے گئی تھی یہ حکومت اس سے آگے ایک اینٹ بھی نہ لگا سکی آج لوگ جوق در جوق مسلم لیگ میں واپس شامل ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یونین کونسل مہارشریف کے سابق ناظم منور عالم کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے جلد یہ حکومت بدلے گی عوام پہلے سے بھی زیادہ مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب کرائے گی میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے