شازیہ مری

اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے۔ ان کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ بااختیار ہو گی تو باہر سے مداخلت ختم ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ در آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا، آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے