قمر زمان کائرہ

الیکشن ملتوی یا تاخیر سے کرانے کا کوئی امکان نہیں۔ قمر زمان کائرہ

نوشہرہ (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ملتوی یا تاخیر سے کرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کا واضح پیغام ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن وقت پر ہی ہو، اور وزیراعظم کے اعلان کے بعد الیکشن ملتوی یا دیر سے کرانے کا کوئی امکان نہیں، شک کی گنجائش ہی ختم ہوگئی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کے لئے اپوزیشن کے لیڈر سے بھی بات کرنی پڑتی ہے، وزیراعظم پاکستان اپنے اتحادی جماعتوں سے بھی مشورہ کریں گے، یہ اتنا بڑا ایشو نہیں کہ نگران حکومت کس کی ہوگی۔ اگر اسمبلی مدت کی پوری ہوتی ہے تو 60 دن میں الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی قبل از وقت تحلیل ہوتی ہے تو 90 دن میں الیکشن ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے حوالے سے واضح موقف رکھتی ہے، ہماری افواج اور سپہ سالار اس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انتخابات کے وقت فیصلہ ہوگا کہ کسی کے ساتھ اتحاد کریں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے