شہباز شریف

آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت، دونوں کو عوام مسترد کرچکے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان  مسلم لیگ ن صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  وفاقی حکمت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے، ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے ، 3سال میں غیر ہنرمند محنت کشوں کی آمدن میں 18 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ن لیگ نےاقتدار چھوڑا تو معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا ، 3 سال کی حکومت میں معیشت کا حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افراط زر یا مہنگائی 11.8 سے کم کرکے 3.8 فیصد پر لائے ، ٹیکس آمدن 1946 سے دوگنا کرکے 3900 ارب کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی کی ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہورہی ہے، ہر سال اضافی ٹیکس لگانے کے باوجود حکومت ٹیکس وصولیوں میں پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے