احسن اقبال

عمران خان اور پرویز الہی کے ہاتھ صاف ہیں تو قانون کا سامنا کریں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پرویز الہی کے ہاتھ صاف ہیں تو قانون کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی لگنے کے بعد مجھے نیب نے بلایا اور میں گیا، ہم تو کبھی وہیل چیئر پر نہیں بیٹھے، کبھی ٹی وی پر آکر نہیں روئے۔ زمان پارک پر چھاپہ پڑتا ہے اور عمران خان نہیں پکڑے جاتے، پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ پڑتا ہے اور وہ بھی نہیں پکڑے جاتے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں تو قانون کے سامنے آنا چاہیے، قانون کا سامنا کرنے کے بجائے یہ کیوں بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں؟۔ پرویز الہی کے دور حکومت کا پنجاب سیکریٹریٹ میں بچہ بچہ کرپشن کی گواہی دیتا ہے، نواز شریف نے قانون کا سامنا کیا، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان اور اب چوہدری پرویز الہی پکڑے نہیں گئے، انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے، میں نہیں سجھتا کہ ادارے اتنا غیر فعال ہیں کہ ان کو گرفتار نہ کرسکیں، کوئی بعید نہیں انتظامیہ میں ان کے حمایتی اس طرح کے ناٹک کر رہے ہیں۔ ان سے کرپشن کا ایک ایک روپیہ وصول کرنا چاہیے، ان کی گرفت ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے