الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی پلان بی کیخلاف الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے پلان بی کے خلاف الیکشن کمشن نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پلان بی کے تحت اپنے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی سے ٹکٹ جاری کیے ہیں جنہیں جمع کرانے کا سلسلہ ہفتہ کو شروع کیا گیا۔ اس پر الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن کو دھوکا دیکر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے آر اوز ایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا کہ اکثر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے جو امیدوار کسی اور جماعت کا ممبر ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیا جائے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آر اوز ایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں، الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے