چوہدری پرویز الہی

فواد چوہدری کو ایک مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں، پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ فواد چوہدری کو ایک مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔ آڈیو لیک میں سنا جاسکتا ہے کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی نے آڈیو میں فواد چوہدری کے لیے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے مبینہ آڈیو میں فواد چوہدری کے لیے استعمال کیے جانے والے الفاظ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیر یہ دو چوہدریوں کا آپس کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ ق لیگ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ میں نے بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو مگر خان صاحب کے قریبی لوگوں نے پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔ انہوں نے کہا کہ چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک ہی رہتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے