پاکستانی فنکاروں کے نام بین الاقوامی اعزاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ’30 انڈر 30 جنوبی ایشائی‘ فہرست میں جگہ بنالی ہے۔  خیال رہے کہ رواں برس جاری ہونے والی فہرست کے مطابق 5 پاکستانی جبکہ 1 پاکستانی نژاد کینیڈین فنکار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار ’ایسٹرن آئی‘ ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتا ہے۔ رواں برس جن فنکاروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں 29 برس کے اذان سمیع خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ سجل علی، بلال عباس خان، 26 سالہ عاصم اظہر اور 25 سالہ کنزا ہاشمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ سے شہرت حاصل کرنے اور مرکزی کردار ادا کرنے والی 20 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے