رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے پاس حکومت گرانے کے متعدد آپشنز موجود ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پاس جعلی حکومت گرانے کے لئے متعدد آپشنز موجود ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں کسی بھی طریقے سے موجودہ حکومت کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس حکومت گرانے کے لئے استعفوں کے علاوہ بھی متعدد آپشنز موجود ہیں۔ جن کو استعمال کر کے کسی بھی وقت نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رائے میں استعفے دینے کا وقت ابھی نہیں آیا۔ استعفے کے معاملے پر بحث ہوسکتی ہے اور فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوسکتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ حکومت گرانے کے لیے ہمارے پاس ایک سے زائد آپشنز ہیں۔ اپوزیشن نے پہلے بھی جلسے، ریلیوں کا انتخاب کیا ہے لیکن استعفوں کا آپشن سب سے زیادہ موثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے