اسحاق ڈار

انشاءاللہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق دار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خواب عمران خان کے ساتھ قبر تک تو جائے گا لیکن انشاءاللہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ ڈالر، گندم اور فرٹیلائزر پڑوسی ملک اسمگل ہورہا ہے، اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی تاریخ کا ریکارڈ قرضہ لیا، ان کا کوئی ڈسپلن نہیں تھا کوئی تیاری نہیں تھی، جاتے جاتے لینڈ مائن بچھا گئے، اپنے وعدے پورے نہیں کیے، یہ حکومت میں رہ جاتے تو چند مہینوں بعد پاکستان پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آجاتا، ہم نے سیاست کے اوپر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے