ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ کرے۔ پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اس عید پر بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں کو ایک بار پھر عید کی خوشیوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی لگادی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ مسجد کے مہتمم اور ممتاز کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق اگست 2019ء سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں اور وہ 200 سے زائد ہفتوں سے جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب نہیں کر سکے۔ ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ میر واعظ عمر فاروق کو رہا کیا جائے اور کشمیریوں پر عائد ان پابندیوں کو ختم کیا جائے جو انہیں آزادی سے اپنے مذہب پر عمل کرنے سے روکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ہم کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو بھی یاد کرتے ہیں، جن کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔ برہان وانی ان سینکڑوں کشمیری نوجوانوں میں سے ایک تھا جو بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کشمیری عوام کی مقامی تحریک آزادی کی آواز کے طور پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہم ایک بار پھر بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ کرے اور کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے