بلاول بھٹو

وزیر خارجہ جی-77 کے اجلاس کی صدارت کیلئے آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے اور گروپ 77 (جی-77) کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بدھ کی رات امریکا روانگی کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ 15 اور 16 دسمبر کو گروپ77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خیال رہے کہ گروپ 77 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ہے جس کے 134 ممالک ممبر ہیں، اس وقت گروپ 77 کی سربراہی پاکستان کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے