ماحولیاتی معاملات کو حکومتوں نے نظرانداز کیا

وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن میں ٹیکٹ میرٹ پر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، ان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے، ایوان بالا میں بھی بڑی جماعت تحریک انصاف ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے، ذرائع کےمطابق اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست پیش کردی گئی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا خاتمہ کرنے والے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیر خارجہ

اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے۔انہوں نے کہا کہ جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے ہی سینیٹر بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف حالیہ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بھی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سے متوقع امیدوار سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرز اور چاروں صوبائی سیکرٹریٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ ضرور منسلک کریں۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کیلئے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوالیں اور اکاؤنٹ کا نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کریں، سینیٹ انتخابات کے اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے ہے اس لیے الیکشن کیلئے کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے سے زائد رقم نہ رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے