ذوالفقار مرزا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ذوالفقار مرزا کو بری کردیا

لاہور (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا کو بدین تھانے پر حملے کے کیس میں بری کردیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دیگر ساتھیوں سمیت بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی انصاف قائم ہے جس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔

ذوالفقار مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ذاتی دشمنی میں میرے خلاف مقدمات بناکر مجھے ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں چھ سال مجھے اذیت دی گئی۔ یاد رہے کہ ذوالفقار مرزا سمیت دیگر ملزمان پر دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر الزامات ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور دیگر کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے