خالد مقبول صدیقی

عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو قربانیوں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جانی چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، بم دھماکے کی نتیجے میں چینی باشندوں سمیت 4 افراد کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ رکھے۔

تفصیلات کے مطابق  خالد مقبول صدیقی نے  جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو قربانیوں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جانی چاہئیں۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے کامرس ڈیپارٹمنٹ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لنگویج کے قریب کھڑی ایک وین میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہآں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ناصرف وین میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ اطراف میں گھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے