ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ کے ہوم پیج میں ری ڈیزائن کر دیا

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ کے ہوم پیج میں ری ڈیزائن کر دیا ہے۔  خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ہوم پیج پر فالوونگ اور فار یو کے ساتھ ساتھ مزید 4 فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نئی تبدیلی اس وقت کچھ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ٹک ٹاک کے ہوم پیج پر اسپورٹس، فیشن، گیمنگ اور فوڈ فیڈز کا اضافہ ہوگیا ہے اور فیڈز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ اس ری ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اپنی پسند کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سوشل میڈیا ایپ کی فالوونگ اور فار یو فیڈز میں ہر موضوع پر مبنی ویڈیوز نظر آتی ہیں اور کسی مخصوص مواد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اب صارفین فیشن، کھیل، گیمز یا کھانوں کے حوالے سے مواد ان موضوعات کے لیے مختص فیڈز پر دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ یوٹیوب میں بھی ٹاپک کیٹیگریز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جس کے ذریعے صارفین مخصوص مواد کو ایک جگہ تلاش کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے