یوم عاشور

ملک بھر میں یومِ عاشور کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

کراچی (پاک صحافت) ملک کے مختلف شہروں سے 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔ عزادار نوحہ و ماتم کے ذریعے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں، جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نشتر پارک میں یومِ عاشور کی مجلس ہوئی جس سے علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا جس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوا۔

تٖفصیلات کے مطابق کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔ دوسری جانب لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہونے والے جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں۔جبکہ  آج راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے نکلے گا ۔

واضح رہے کہ پشاور میں یومِ عاشور پر مختلف امام بارگاہوں سے 12 جلوس برآمد ہوں گے۔ کوئٹہ میں دسویں محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہو گیا جو نماز مغرب پر دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔بنوں میں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارہ حسینیہ سے برآمد ہو گیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے واپس دوپہر کو امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے