مرتضی وہاب

سندھ حکومت کا شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے وفاقی وزیر  شیخ رشید کی متنازع پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہا کیا، سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ شیخ رشید کا بیان لسانی تفریق کو ہوا دینے کی مذموم کوشش ہے اور مقامی باشندوں کے شناختی کارڈ کا معاملہ اٹھانا وفاقی حکومت کی شرمناک حرکت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیخ رشید کی متنازع  پریس کانفرنس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صدیوں سے آباد سندھیوں کے شناختی کارڈ کی بندش وفاقی حکومت کا فتور ہے انڈس ویلی کے باشندے سلیکٹیڈ حکمرانوں کی تانا شاہی برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ  اگر شیخ رشید کے شناختی کارڈ پر لاہور کے باشندے سوال اٹھائیں تو کیا ہوگا ؟  انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انڈس ویلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ان لغویات کو برداشت نہیں کرے گی کیونکہ سلیکٹیڈ حکمران اب مقامی باشندوں کی شناختی دستاویزات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے