اسماعیل راہو

انتظامیہ ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکنے کی تحقیقات کرے۔ اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکنے کی تحقیقات کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے جامعہ کراچی میں مذہبی تنظیم کی جانب سے ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ کراچی کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر جامعات سندھ نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکوائری کر کے مفصل رپورٹ پیش کرے۔ ہندو طلبہ جامعہ کراچی میں اپنا تہوار منا سکتے ہیں، انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب اور قانون تمام مذاہب اور عقائد کا احترام سکھاتا ہے اور ان کو اپنے تہوار منانے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ ذرائع محکمہ خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے