شہباز شریف

ہمارے بچوں کا آخری بال بھی قرضوں میں ڈوب چکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کا آخری بال بھی قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔ عزت کا تقاضا ہے کہ آپ خود کو مٹی سے مٹی بنا دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان نے شکست کورونے دھونے کے بجائے محنت سے کامیابی میں بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین نے مجھے گائیڈ کرنا ہے، مشورے اچھے اورتلخ بھی ہوں گے، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے مشکلیں برداشت کیں، جرمنی،جاپان کی شکل میں ترقی اورمحنت کی مثال موجود ہے۔ عزم سے کام کریں گے تو پہاڑوں اوردریاؤں کوبھی سرکرسکیں گے، قوم کےغم خوشی میں بدلیں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دھاندلی کی پیداوارحکومت کوآئین وقانون کے مطابق ہٹایا۔ وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے بیوروکریسی پرظلم کیے گئے، بیوروکریسی نےعزتیں بچانے کیلئےکام کرنا چھوڑدیا تھا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ایسا بدترین انتقام پہلے کبھی نہیں دیکھا، زہریلے پروپیگنڈے کے حقائق کی بنیاد پرجواب دینا ہوگا، جب الیکشن آئے گا تب ہم سیاست کریں گے، آج یک جان ہوکرچیلنجزکا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے