رضا ربانی

اسرائیل اور اس کے ساتھیوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے ساتھیوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مسلم امہ اور حکومتیں خاموش ہیں، امریکی سامراج کہتا ہے کہ یہ اسرائیل کا حق دفاع ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عورتیں بوڑھے اور بچے مارنا حق دفاع ہے۔ امریکی سامراج اور مغرب نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ مغرب میں انتہا پسند رائٹ ونگ کی فاشسٹ حکومتیں قائم ہیں۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ مغرب میں فلسطین کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے افراد کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اسرائیلیوں نے قتل عام میں امریکی سامراج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غزہ میں پانی ادویات، طبی امداد اور فیول سب کچھ بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو فلسطین میں ہو رہا ہے کیا یہ نسل کشی نہیں ہے؟ فلسطین میں نسل کشی جنگی جرم ہے۔ او آئی سی اور مسلم ممالک نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ مسلم ممالک کی حکومتیں اپنے مفاد کی خاطر اسرائیل کیلیے نرم گوشہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے