اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ نے سیلفی کے دلدادہ افراد کے لیے ڈرون کیمرہ لانچ کردیا

کراچی (پاک صحافت) دنیا کی بہترین فوٹو شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے سیلفی کے دلدادہ افراد کے لیے ڈرون کیمرہ لانچ کردیا ہے۔ ’پکسی‘ کے نام سے لانچ کیے گئے خوش نما پیلے رنگ کے ڈرون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس جدید ڈرون کی مدد سے صارفین کسی سیلفی اسٹک کے بنا بہترین تصاویر اور ویڈیو عکس بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پکسی کو ابتدائی طور پر فرانس اور امریکا کے استعمال کنندگان کے لیے جاری کیا گیا ہے جب کہ برطانیہ میں اسے متعارف نہیں کرایا گیا ہے، کیونکہ ڈرون کے حوالے سے برطانیہ میں ڈرون اڑانے کے قوانین زیادہ سخت ہیں۔ اسنیپ چیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پِکسی خود مختار طریقے سے اڑتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر کو براہ راست آپریٹر کے موبائل پر موجود ایپلی کیشن پر منتقل کردیتا ہے۔ جب کہ پرواز مکمل کرنے کے بعد یہ سیلفی ڈرون آپ کے ہاتھ پر لینڈ بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نہ صرف اسنیپ چیٹ بلکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے ہارڈویئر اور آگمینٹڈ ریئلٹی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ کے 300 ملین سے زائد ڈیلی ایکٹو استعمال کنندگان ہیں۔ جب کہ دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں اس کے استعمال کنندگان میں سے 75 فیصد 13 سے 34 سال کی عمر کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے