الیکشن کمیشن

انتخابات، ملکی مبصرین و میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کیلئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراسلے کے ذریعے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے