پولیس

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

لکی مروت (پاک صحافت) لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بھائی، اس کی بیوی، 2 بیٹوں، ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل تھے جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں کو بھی قتل کیا گیا۔ واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے