عرفان صدیقی

نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نوازشریف کی آمد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اس کی کارکردگی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 2013ء نہیں 1985 میں ہی پنجاب سے فارغ ہو گئی تھی، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری صدر، کیانی آرمی چیف اور نگراں حکومت پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران دور دورتک مسلم لیگ ن کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عرفان صدیق نے مزید کہا ہے کہ 1988ء، 1990ء، 1993ء، 1997ء اور 2008ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شکست ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا بلاول بھٹو نے کیسے کہہ دیا 2013ء میں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے بیدخل کرنےکی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے