منظور وسان

اس وقت عمران خان کیساتھ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کے ساتھ ساتھ اس کو اقتدار میں لانے والے بھی پریشان ہیں۔ عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2023 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

پی پی رہنما منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔ نااہل اور نالائق وزیراعظم نے ملک و قوم کو تباہ و برباد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے