پاکستان کا فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

تفصیلات کے مطابق فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، یہ ویپن سسٹم 400 کلو میٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے