نائب صدر ن لیگ

ایک نالائق کو بچانے کے لئے سارے حربے استعمال کے جارہے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نالائق کو بچانے کے لئے سارے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ اس کے بر عکس گلی گلی محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن) لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے، پارٹی کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن (ن) لیگ نہیں ٹوٹی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی، انہوں نے کہا کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جا رہا ہے جب کہ ویڈیو بنانے، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں، ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف کے دہرے نظام کیخلاف ہم آواز اٹھا رہے ہیں، پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے کیونکہ پی ڈی ایم بھی یہ ہی چاہتی ہے مگر قانون سازی بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ  ویڈیو بنانے، ریلیز کرنے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن نوازشریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا اور پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والوں کے نام جانتی ہوں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا بلکہ وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا، جومشکل میں ہیں انہیں بیک ڈوررابطوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے