انسان میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کا کامیاب تجربہ

(پاک صحافت) امریکا میں انسان میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔  ماہرین کے مطابق  ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں سور کے گردے کی پیوندکاری کی گئی ہے۔ امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا گردہ انسان میں 32 روز سے فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سرجنز  پُرامید ہیں کہ سؤر کا گردہ اسی طرح معمول کے مطابق متاثرہ شخص میں کام کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان میں سؤر کے گردے کا معمول کے مطابق کام کرنا بڑی پیشرفت ہے اور امید ہے سؤر کا گردہ دیگر انسانوں میں بھی معمول کے مطابق کام کرے گا۔

واضح رہے کہ طبی دنیا میں اس قسم کی سرجری کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے جس میں کسی ایک قسم کے جاندار کے اعضاء یا ٹشوز کسی دوسری قسم کے جاندار میں منتقل کیے جاتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکا میں روزانہ 17 لوگ صرف اس وجہ سے مر جاتے ہیں کہ وہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے لیے انتظار میں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے