پیٹرول

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی (پاک صحافت) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اگرچہ بعض مقامات پر اکا دکا پمس کھلے ہیں تاہم مجموعی طور پر کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال جاری ہے۔

شہر کے جن علاقوں میں اکا دکا پمپس کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں جب کہ شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے علاوہ بوتلوں میں بھی پیٹرول لے جارہے ہیں۔ پمپس بند ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہری پیٹرول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے