نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کا 19 مئی کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 19 مئی کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف احتجاج ہوگا، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں پر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کریں گے۔ انتخابی شیڈول کی مدت ایک ماہ رکھنا منتخب نمائندوں کے احساس سے کھیلنا ہے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول میں دن کم کرے، ایک سال سے منتخب بلدیاتی نمائندے انتظار کررہے ہیں، نمائندوں کو جلد عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے