سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت اور سوات میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت اور سوات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی کے جوانوں نے جنرل ایریا، ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔  ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے