مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بھینسیں اور کٹے بیچے۔ مولا بخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بھینسیں اور کٹے بیچے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الیکشن کو ذاتی دشمنی کے طور پر نہیں لینا چاہیئے، میاں صاحب نے پیپلزپارٹی کو کچلنے کی کوشش کی، اتحاد میں بھی ہمارے وزراء کو مراعات نہیں ملیں، سیلاب کے دوران بھی سندھ پر نظر کرم نہیں کی، ان کے کسی ترقیاتی کام میں سندھ شامل نہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح گالم گلوچ نہیں کریں گے، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بھینسیں اور کٹے بیچے، انہوں نے کس گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی ہیں، انہوں نے حکومت چلانا مذاق سمجھ رکھا تھا، پی ٹی آئی نے جو باتیں کی وہ پوری نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ضیاء دور میں بھی مایوسی اختیار نہیں ہونے دی، پرامید ہیں کہ ملک کے باشعور لوگ اچھا فیصلہ کریں گے، عوام پی ٹی آئی اورن لیگ کی کارکردگی سے مایوس ہیں، اتحادی حکومت میں ہمارے حصے میں وزارت خارجہ آئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے