اسلم غوری

پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کر کے ہی دم لیں گے، اسلم غوری

کراچی (پاک صحافت) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست کو دفن کر کے ہی دم لیں گے۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی اب بھی ناموس رسالت کے قانون کے خلاف مراسلہ لکھ کر اپنی مذہب دشمنی کے ثبوت پیش کرکے عالمی برادری کے سامنے اپنی نوکری پکی کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کے اقوام متحدہ کو مراسلے پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری  نے رد عمل  دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام یہودی ایجنٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے، پاکستانی عوام دیکھ لیں کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ اسلم غوری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  ناموس رسالت اور ختم نبوت کے لئے اپنی جانوں کو بھی قربان کردیں گے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ترجمان  اسلم غوری نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور اس کی حواریوں کے اس مراسلے کا اصل مقصد قادیانیوں کے لئے پوشیدہ ہمدردی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے لئے پندرہ ملین مارچ کئے ،اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے