شہباز شریف

اقوام متحدہ شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے، شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیبیٹنگ کلب ہے، جو انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بربریت کے ایک ماہ کو مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام شروع ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہو رہا ہے، دنیا انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کے لیے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ عالمی نظام اس طرح کی ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی نظام انسانی جانوں کی کھلی بے توقیری کے ہوتے خود کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دیدیا

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے