فاروق ستار

کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی 60 فیصد ریونیو دیتا ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، اس شہر پر بھی ایک قومی اتفاقِ رائے کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی معاشی حالات کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے، انتخابات کے بعد جو چیلنجز ہیں کیا ان کےحل کے لیے پیش رفت کی ضرورت نہیں؟

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم یہ کلیم کرنے نہیں آئے کہ ہم نمبر ون ہیں یا کون ہے، کوئی ایک جماعت اس پوزیشن میں نہیں کہ ملک اور عوام کو مسائل سے نکال سکے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین تین ارکان پر مشتمل ہو گی، انتخابات میں مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی، اسی پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اُن کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی، اخلاقی، آئینی ذمے داری کیا ہے اس کو سمجھیں، یہ پوری ایم کیو ایم ہے جو مینڈیٹ لے کر آئی ہے، ملک کے جملہ مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، قومی اتفاقِ رائے، قومی سیاست کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسیع تر مفاہمت اور وسیع البنیاد اشتراکِ عمل کی ضرورت ہے، قومی اتفاقِ رائے کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی بات کی جائے گی، جملہ مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے